Voice of Asia News

پاک فضائیہ کے ہیرو ایم ایم عالم کی چھٹی برسی18مارچ کو منائی جائے گی

لاہور(وائس  آف ایشیا) پاک فوج کے ہیرو ایم ایم عالم کی چھٹی برسی18مارچ کو منائی جائے گی ، انہوں نے65ء کی پاک بھارت جنگ میں ایک منٹ میں دشمن کے پانچ جہاز گرانے کا عالمی ریکارڈ قائم کیا تھا ۔برسی کے سلسلے میں منعقدہ تقریبات میں قومی ہیرو کو خراج عقیدت پیش کیا جائے گا ۔ایم ایم عالم(محمد محمود عالم)6جولائی 1935ء کو بھارت کے شہر کلکتہ میں پیدا ہوئے۔پاک فضائیہ کے ہیرو ایم ایم عالم نے1965ء کی پاک بھارت جنگ میں سرگودھا کے محاذ پر دشمن ملک بھارت کے پانچ ہنٹرجنگی طیاروں کو ایک منٹ میں مار گرایا تھاجو کہ گنیز بک کے مطابق ایک عالمی ریکارڈہے یہ کارنامہ صرف پاکستانی فضائیہ کی تاریخ ہی نہیں بلکہ جنگی ہوابازی کی تاریخ کا ایک معجزہ تصور کیا جاتا ہے۔ایم ایم عالم نے مجموعی طور پردشمن کے9طیارے گرائے تھے۔65ء کی جنگ کے مذکورہ بے مثال اور بہادری سے بھرپور کارنامے پر ایم ایم عالم کو ستارہ جرات سے نوازا گیا جبکہ لاہور کے علاقہ گلبرگ میں ایک اہم سڑک کا نام ایم ایم عالم روڈ رکھا گیا ایم ایم عالم طویل عرصہ تک علیل رہنے کے بعد 18مارچ 2013ء کو انتقال کر گئے ۔

image_pdfimage_print