Voice of Asia News

پاکستانی فنکاروں کے مہوش حیات کے حق میں نعرے

کراچی(وائس آف ایشیا) پاکستان شوبز انڈسٹری سے تعلق رکھنے والے فنکاروں نے مہوش حیات کو ملنے والے سول اعزاز پر تنقید کرنے والوں کو جواب دیتے ہوئے ان کے لیے اپنی بھرپور حمایت کا اعلان کیا ہے۔اداکارہ مہوش حیات کو جب سے پاکستان کا چوتھا بڑا سول اعزاز تمغہ امتیاز دینے کا اعلان ہوا ہے تب سے سوشل میڈیا صارفین نے انہیں نشانے پر رکھا ہوا ہے۔سوشل میڈیا پرمہوش حیات کو تمغہ امتیازدینے کیخلاف مہم چل پڑی ہے اور بہت سے لوگ اس بات پر حیران ہیں کہ مہوش حیات نے آخر ملک کے لیے ایسا کون سا کارنامہ انجام دے دیا کہ انہیں تمغہ امتیاز سے نوازا جارہا ہے۔تاہم پاکستان شوبز انڈسٹری کے نامور فنکاروں نے مہوش حیات کیساتھ اظہار یکجہتی کرتے ہوئے ان کے لیے بھرپور حمایت کا اعلان کیاہے۔اداکارہ ماہرہ خان نے مہوش حیات کوتمغہ امتیاز ملنے پر مبارکباد دیتے ہوئے کہاکہ لوگوں کاکام باتیں بناناہے لہٰذا اسے نظر انداز کریں۔گلوکار شہزادرائے نے کہا ہمیں مہوش حیات پر فخر ہے، بہت بہت مبارک ہو۔اداکارہ ارمینا خان نے مہوش حیات کو مبارکباد دیتے ہوئے لکھا میں بغیر کسی تعصب کے اپنی ساتھی اداکاراؤں کیساتھ کھڑی ہوں۔اداکار فہد مصطفیٰ نے لکس اسٹائل ایوارڈ پر تنقید کرتے ہوئے کہا مہوش حیات تم یہ اعزاز حاصل کرنے کے قابل ہو اسی لیے تمہیں لکس اسٹائل ایوارڈ نہیں ملا کیونکہ تم اس سے بڑا اعزاز حاصل کرنے کے قابل تھیں۔اداکارشان شاہد نے بھی مہوش حیات سمیت دیگر فنکاروں خصوصاً بابرا شریف، ریما خان کو سول اعزاز کے لیے نامزد ہونے کے اعلان پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا تھا کہ آپ نے فلم انڈسٹری میں اپنی بہترین خدمات سے ہمارا سر فخر سے بلند کیا ہے۔

image_pdfimage_print

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے