Voice of Asia News

وزیراعظم عمران خان کی نیوزی لینڈ میں مساجد پر حملوں کی شدید مذمت

اسلام آباد (وائس آف ایشیا) وزیراعظم عمران خان نینیوزی لینڈ میں مساجد میں ہونے والے حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔اپنے ٹویٹر پیغام میں وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ نیوزی لینڈ میں ہونے والے حملے پر صدمے کی حالت میں ہوں۔حملے نے ہمارے موقف کو ثابت کر دیا کہ دہشت گردوں کا کوئی مذہب نہیں ہوتا۔وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ متاثرہ خاندان کے لیے دعا گو ہیں۔ ایک اور ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ 9/11 کے بعد مسلمانوں پر حملوں میں اضافہ ہوا ہے۔اسلام اور ایک ارب تیس کروڑ مسلمانوں پر دہشت گردی کا الزام لگایا جاتا ہے۔ اس سے قبل وزیر اطلاعات نے نیوزی لینڈ میں مساجد پر فائرنگ کے واقعے پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔سوشل میڈیا پر نیوزی لینڈ میں مساجد پر فائرنگ کے واقعے پر دکھ اورافسوس کا اظہار کرتے ہوئے وزیر اطلاات فواد چوہدری نے کہا کہ پاکستانی عوام کی دعائیں نیوزی لینڈ کے عوام کے ساتھ ہیں۔ فواد چوہدری کا کہنا تھا شکرہیبنگلادیش کی کرکٹ ٹیم حملے میں بچ گئی، پاکستان نے نے کئی سال پہلے ایسی صورتحال کا سامنا کیا تھا، پاکستان اس درداورتکلیف کو محسوس کرسکتا ہے۔جب کہ۔ ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر محمد فیصل کا کہنا ہے کہ المناک واقعے کے بعد تفصیلات حاصل کی جا رہی ہیں۔ ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر محمد فیصل نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر جاری ایک بیان میں کہا ہے کہ نیوزی لینڈ میں مساجد میں فائرنگ کے واقعات کی شدید مذمت کرتے ہیں، اس المناک واقعے کے بعد پاکستانی ہائی کمیشن نیوزی لینڈ حکام سے مسلسل رابطے میں ہے اور دہشت گردی کے واقعات سے متعلق تفصیلات حاصل کی جا رہی ہیں۔

image_pdfimage_print

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے