Voice of Asia News

نازیہ حسن کا گانا’’دوستی ‘‘پی ایس ایل کی اختتامی تقریب کا حصہ

کراچی (وائس آف ایشیا)پی ایس ایل کی اختتامی تقریب میں نازیہ حسن کو خراج تحسین پیش کرنے کا فیصلہ کرلیاگیا۔ذرائع نے بتایاہے کہ پی ایس ایل کی افتتاحی تقریب میں جب گلوکاروں نے نازیہ حسن کے گانے ’’ڈسکو دیوانے ‘‘ پر پرفارم کیا تو گلوکار زوہیب حسن نے برہمی کا اظہار کیا اور قانونی کارروائی کا اعلان کردیا تھاتاہم اب پی ایس ایل انتظامیہ اور زوہیب حسن نے تمام اختلافات دور کرتے ہوئے پاکستان سپر لیگ کی اختتامی تقریب کیلئے منصوبہ بندی کرلی ہے اورنازیہ حسن کے گانے ’’دوستی ‘‘پرپرفارم کرکے گلوکارہ کو خراج تحسین پیش کیاجائیگا۔

image_pdfimage_print