Voice of Asia News

ایل این جی اسکینڈل میں ہر قسم کا تعاون کرنے کو تیار ہوں، شیخ رشید

راولپنڈی(وائس آف ایشیا )وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد ایل این جی کیس میں مبینہ کرپشن کے حوالے سے ثبوت پیش کردیئے ۔تفصیلات کے مطابق شیخ رشید ایل این جی کیس میں نیب میں پیش ہو گئے اور وہ نیب کے دفتر آئے تو اپنے ساتھ کچھ دستاویزات بھی لائے تھے،انہوں نے نیب کو اپنے پاس موجود ثبوت پیش کر دیئے۔نیب راولپنڈی کے دفتر کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیرریلوے شیخ رشید نے کہا ہے کہ میں سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کیخلاف ایل این جی اسکینڈل میں ہرقسم کا تعاون کرنے کو تیار ہوں۔ وزیرریلوے نے کہا کہ سابق وزیراعظم نے جانب داری کا مظاہرہ کرتے ہوئے ٹھیکے کی منظوری دی، میں نے نیب کو صاف کہہ دیا میری نیت صاف ہے کوئی چالاکی نہیں۔شیخ رشید کا کہنا ہے کہ تاثردیا گیا یہ معاہدہ 2ملکوں کے درمیان ہوا جوغلط ہے، جان بوجھ کرقطر کے ساتھ مہنگے داموں ایل این جی معاہدہ کیا گیا، یہ قوم کو بے وقوف بناتے رہے۔وزیر ریلوے نے کہا کہ سپریم کورٹ میں دیئے گئے ثبوت نیب دفترمیں اپنے دستخط کیساتھ جمع کرائے ہیں، اسکینڈ ل میں شاہد خاقان عباسی کا مرکزی کردار رہا، ایل این جی درآمد سے خزانے کو اربوں روپے کا نقصان ہوا اس ملک کو بے دردی سے لوٹا گیا ہے اور اب ہمیں محنت کرنی پڑ رہی ہے۔ان کا کہنا ہے بلاول بھٹو مجھ پر بھی تنقید کر رہے ہیں، بلاول بھٹو کو بتانا چاہتا ہوں کہ میں وزارت کا بھوکا نہیں، میں ٹوئٹ نہیں کرتا، جس دن ٹوئٹ کیا بلاول پرکروں گا۔

image_pdfimage_print

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے