Voice of Asia News

ایران اوراس کی حامی ملیشیاؤں کے انخلا ء سے شام کا بحران حل ہوگا، عادل الجبیر

برسلز(وائس  آف ایشیا )سعودی عرب کے وزیر مملکت برائے خارجہ امور عادل الجبیر نے کہا ہے کہ شام میں جاری بحران کے حل کا مطلب ہے کہ وہاں سے ایران اوراس کی حامی ملیشیا کو نکال دیا گیا ہے۔برسلز میں شام کی تعمیر کے لیے منعقدہ ڈونر کانفرنس سے خطاب میں سعودی وزیر نے کہا کہ شام میں دستور سازی کے بعد نئے سیاسی عمل پر سب کا اتفاقہے۔انہوں نے شامی پناہ گزینوں کی محفوظ اور باعزت واپسی کی ضرورت پر بھی زور دیا۔عادل الجبیر کا کہنا تھا کہ شام کے مستقبل کے حوالے سے برسلز میں منعقدہ کانفرنس سے شام کے بحران کے دیر پا حل، خطے اور شام کے شام کے سیاسی تنازع کے حل میں مدد ملے گی۔ بعد ازاں عرب ٹی وی سے خصوصی بات چیت کرتے ہوئے عادل الجبیر نے کہا کہ برسلزمیں ہونے والے اجلاس میں شام میں سیاسی بحران کے حل کے لیے دستوری کونسل کی تشکیل اور اس کے بعد ملک میں تمام نمائندہ قوتوں کے اشتراک سے سیاسی عمل شروع کرنے پر زور دیا گیا۔انہوں نے کہا کہ برسلز کانفرنس میں پناہ گزینوں کی محفوظ اور باعزت واپسی کی ضرورت پر زور دیا گیا۔ادھر کویتی وزیر خارجہ صباح خالد الصباح نے کہا کہ ان کے ملک نے شام میں انسانی امداد کے لیے 30 کروڑ ڈالر فراہم کرنے کا وعدہ کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ شام میں تعمیر نو سب سے پہلے ہونی چاہیے، اس کے بعد شفاف طریقے سے انتقال اقتدار کاعمل آگے بڑھایا جانا چاہیے۔

image_pdfimage_print