Voice of Asia News

وریندر سہواگ نے بی جے پی کے ٹکٹ پر الیکشن لڑنے سے انکار کردیا

نئی دہلی(وائس آف ایشیا) سابق بھارتی اوپنر وریندرسہواگ نے بی جے پی کے ٹکٹ پر الیکشن لڑنے سے انکار کردیا۔وریندر سہواگ کے سیاست میں حصہ لینے کے بارے میں کافی افواہیں گرم تھیں تاہم انھوں نے واضح کیا کہ وہ ذاتی وجوہات کی بنا پر بی جے پی کا ٹکٹ قبول نہیں کرسکتے۔دوسری جانب ایک اور سابق اوپنر گوتم گمبھیر بھی سیاست میں حصہ لینے سے مسلسل انکار کررہے ہیں البتہ بی جے پی کے ایک مقامی لیڈر کا کہنا ہے کہ وہ دہلی سے الیکشن لڑسکتے ہیں۔

image_pdfimage_print