Voice of Asia News

بھارتی ٹیلی وژن چینلز پاکستان ، اسلام اور کشمیر دشمن پروپیگنڈے میں پاگل ہو گئے

نئی دہلی(وائس آف ایشیا) بھارتی ٹیلی وژن چینلز پاکستان ، اسلام اور کشمیر دشمن پروپیگنڈے میں پاگل ہو گئے ہیں۔ بعض بھارتی ٹیلی وژن چینلز نے دعوی کیا ہے کہ بھارتی تحقیقاتی ایجنسی این آئی اے نے حریت کانفرنس ( میرواعظ) کے چیرمین میرواعظ مولوی عمر فاروق کے گھر سری نگر میں26فروری کو چھاپہ مارا تھا۔بھارتی ایجنسی نے ان کے گھر سے ہائی ٹیک سسٹم برآمد کیا تھا۔ اس ہاٹ لائن Hotline کے زریعے وہ پاکستان میں رابطے میں تھے۔ بھارتی ٹیلی وژن چینلز جس ہائی ٹیک سسٹم Hi Tech کوبرآمد کرنے کا دعوی کررہے ہیں وہ درحقیت ایک عام اور جائز انٹرنیٹ کنکشن(کلاس بی لیزلائن)ہے جو مقبوضہ کشمیر کے دالحکومت سری نگر میں ہر شہری کے لیے دستیاب ہے۔ ریگل چوک سری نگر میں ایک پرائیوٹ کمپنی سے ہر شخص یہ انٹرنیٹ کنکشن حاصل کر سکتا ہے ۔دریں اثنا کل جماعتی حریت کانفرنس نے بھارتی ٹی وی چینلز کی طرف سے میرواعظ کے بارے میں گمراہ کن خبریں چلانے کی مذمت کی ہے انہوں نے کہا ہے کہ این آئی اے کی جانب سے میرواعظ کی رہائش گاہ پر غیر قانونی چھاپہ کے بعد مذکورہ میڈیا چینلز حقائق کو مسخ کرکے پیش کر رہے ہیں بھارتی میڈیا پروپگنڈے کے تحت بھارتی عوام کو میرواعظ کے بارے میں غیر جانبدارانہ رائے قائم کرنے کے حق کو متاثر کر رہا ہے ں۔حریت ترجمان نے کہا کہ جس ہائی ٹیک سسٹم کوبرآمد کرنے کا دعوی کیا جارہا ہے وہ درحقیت ایک عام اور جائز انٹرنیٹ کنکشن(کلاس بی لیزلائن)ہے جو ریگل چوک سری نگر میں ایک پرائیوٹ کمپنی کے پاس ہر شہری کے لیے دستیاب ہے۔

image_pdfimage_print

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے