Voice of Asia News

ڈائریکٹر پی سی بی وسیم خان نیشنل سٹیڈیم میں تبدیلیاں دیکھ کر متاثر

کراچی(وائس آف ایشیا)پاکستان کرکٹ بورڈ کے ڈائریکٹر وسیم خان تزئین و آرائش اور ترقیاتی کاموں کے بعد نیشنل سٹیڈیم میں نمایاں تبدیلیاں دیکھ کر بہت زیادہ متاثر ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ میدان میں آنے والے شائقین کے زبردست جوش و خروش نے حقیقی پاکستان کی تصویر اجاگر کی اور کرکٹ کی رگوں میں نیا خون دوڑا دیا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ کھیل ان شائقین کے دم سے ہے جو پاکستان بھر سے ہزاروں کی تعداد میں کراچی پہنچے اور سٹیڈیم میں آکر اپنی پسندیدہ ٹیموں کی حمایت کر رہے ہیں اور انہوں نے ملکی کرکٹ کو دوبارہ اپنے قدموں پر کھڑا کردیا ہے۔وسیم خان کا کہنا تھا کہ پاکستان سپر لیگ کی بدولت دنیا کے سامنے اس سے بہتر پیغام ممکن نہیں کہ کرکٹ کا کھیل اس ملک کے رہنے والوں کیلئے کیا مقام رکھتا ہے۔

image_pdfimage_print

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے