Voice of Asia News

پلوامہ ضلع میں ایک40سالہ شہری کو گولی مار کر ہلاک کردیاگیا

سری نگر(وائس آف ایشیا)جنوبی کشمیر کے پلوامہ ضلع میں ایک40سالہ شہری کو گولی مار کر ہلاک کردیاگیا ہے۔ پلوامہ ضلع کے اونتی پورہ علاقے میں منظور احمد لون ساکنہ ڈوگری پورہ، اونتی پورہ کو نا معلوم افراد نے زبردستی گھر سے اپنے ساتھ لے لیا اور بعد میں اسے گولی مار کر ہلاک کردیا۔ادھر جنوبی کشمیر کے بجبہاڑہ قصبے میں نامعلوم بندوق برداروں نے نیشنل کانفرنس کے بلاک صدر60سالہ محمد اسماعیل وانی پر فائرنگ کرکے اسے شدید زخمی کردیا جسے نازک حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا ۔ ڈاکڑوں نے مزید علاج معالجہ کے لئے صورہ میڈیکل انسٹی ٹیوٹ سرینگر روانہ کیا۔ حملہ آوروں کو پکڑنے کے لئے فورسز اہلکاروں نے وسیع علاقے کو محاصرہ میں لیا ہے آخری اطلاع ملنے تک تلاشی کاروائی جاری تھی ۔

image_pdfimage_print

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے