Voice of Asia News

محبوبہ مفتی نے شبیر شاہ اور دیگر کئی لیڈران کو گرفتار کرایا تھا

سری نگر(وائس آف ایشیا) ڈیمو کریٹک فریڈم پارٹی نے محبوبہ مفتی کے بیان پر سخت ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگرانہوں نے اپنے دورِ اقتدار میں بی جے پی کو حریت لیڈروں پر کریک ڈاؤن سے روکا تھا تو پھر کس نے جولائی2017میں شبیر شاہ اور دیگر کئی لیڈران کو گرفتار کرکے تہاڑ جیل میں مقید کرلیا۔ایک بیان میں فریڈم پارٹی نے کہا کہ محبوبہ مفتی کشمیری عوام کو بے وقوف بنانے کیلئے ایک بار پھر ووٹ حاصل کرنے کیلئے آزادی پسند وں کے حق میں بیانات جاری کرنے لگی ہیں۔بیان میں کہا گیا ہے کہ محبوبہ مفتی کایہ بیان کہ انہوں نے بی جے پی کو جماعت اسلامی اور دوسرے آزادی پسند لیڈروں کیخلاف این آئی اے چھاپوں سے روکا تھا، محض ووٹحاصل کرنے کی ایک کوشش ہے۔بیان کے مطابق محبوبہ مفتی کے دور میں ہی سینکڑوں معصوموں کی بینائی چھین لی گئی اوردودھ اور ٹافی جیسا بیان دیکر وردی پوش اہلکاروں کو نہتے نوجوانوں کا قتل عام کرنے کی لائسنس جاری کی۔فریڈم پارٹی نے کہا کہ آزادی پسندوں کے حق میں بیانات جاری کرکے اورعوام کو بے وقوف سمجھ کر ان کی حمایت حاصل کرنے کی کوششیں کی جارہی ہیں۔

image_pdfimage_print