Voice of Asia News

زرمبادلہ ذخائر میں 97 لاکھ ڈالرز کا اضافہ

کراچی(وائس آف ایشیا)گذشتہ ہفتے کے دوران ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں 97 لاکھ ڈالرز کا اضافہ دیکھا گیا۔اسٹیٹ بینک کے مطابق 8 مارچ کو ختم ہونیوالے ہفتے پر زرمبادلہ کے ذخائر 14 ارب 96 کروڑ 59 لاکھ ڈالرز کی سطح پر ریکارڈ کیے گئے۔ اس دوران مرکزی بینک کے ذخائر 64 لاکھ ڈالرز اضافے سے 8 ارب 12 کروڑ 29 لاکھ ڈالرز جبکہ کمرشل بینکوں کے ذخائر33لاکھ ڈالرز اضافے سے 6 ارب 84 کروڑ 30 لاکھ ڈالرز کی سطح پر رہے۔واضح رہے کہ عرب امارات سے موصول ہونیوالے ایک ارب ڈالرز زرمبادلہ کے ذخائر کے پول میں آئندہ ہفتے شمار کیے جائیں گے۔

image_pdfimage_print

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے