Voice of Asia News

افغانستان کی صورت حال پر امریکی صدر کی قومی سلامتی کی ٹیم سے ملاقات

واشنگٹن(وائس آف ایشیا)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنی نیشنل سکیورٹی ٹیم کے ساتھ افغانستان کے معاملات پر بند کمرے میں ایک ملاقات کی ہے ۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ہونے والی اس میٹنگ میں طالبان کے ساتھ جاری مذاکرات کے علاوہ افغانستان میں امریکی فوجیوں کی تعداد میں کمی جیسے معاملات پر توجہ مرکوز رکھی گئی۔ اس اجلاس میں نائب صدر مائیک پینس، وزیر خارجہ مائیک پومپیو، سی آئی اے کی ڈائریکٹر جینا ہاسپل، قومی سلامتی کے مشیر جان بولٹن اور دیگر اعلی اہلکار شریک ہوئے۔ وائٹ ہاس کے ایک ذریعے نے اپنا نام مخفی رکھنے کی شرط پر نیوز ایجنسی کو بتایا کہ یہ ملاقات امریکی محکمہ دفاع کے ہیڈ کوارٹرز پینٹاگون میں ہوئی۔

image_pdfimage_print

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے