Voice of Asia News

نیوزی لینڈ: کمپنیوں نے فیس بک پر اشتہاری مہمات ختم کر دیں

ولنگٹن(وائس آف ایشیا)نیوزی لینڈ میں کئی کمپنیوں نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹس پر جاری اپنی اشتہاری مہمات منگل ختم کر دی ہیں۔ کرائسٹ چرچ میں مساجد پر حملوں کے مناظر فیس بک پر دکھائے جانے اور حملہ آور کا منشور ٹوئٹر پر جاری کیے جانے کے بعد ان کمپنیوں نے احتجاجا یہ قدم اٹھایا ہے۔ ملک میں اشتہارات چلانے والی کمپنیوں کی تنظیم (ANZA) نے بھی ایک روز قبل کمپنیوں پر زور دیا تھا کہ وہ اپنے اپنے اشتہارات ایسے پلیٹ فارمز سے ہٹا لیں، جن پر حملوں کا مواد جاری کیا گیا تھا۔ نیوزی لینڈ حکومت اور کمپنیوں کا مطالبہ ہے کہ سماجی رابطوں کی ویب سائٹس اصلاحات متعارف کرائیں۔

image_pdfimage_print
شیئرکریں
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •