Voice of Asia News

آرمی چیف اور سربراہ بحرین نیشنل گارڈ کے مابین ملاقات

اسلام آباد (وائس آف ایشیا) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہسے سربراہ بحرین نیشنل گارڈ محمد بن عیسیٰ کی ملاقات ہوئی ہے۔میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ آئی ایس پی آر کے مطابق دونوں سربراہان کی ملاقات ڈی ایچ کیو میں ہوئی۔ ملاقات میں خطے کی سیکورٹی اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ملاقات میں پیشہ وارنہ امور بھی زیر غور لائے گئے۔دونوں سربراہان کا فوجی تعاون بڑھانے کا اتفاق ہوا ہے۔اس موقع پر لیفٹینیٹ جنرل شیخ محمد کا کہنا تھا کہ خطے میں امن و امان قائم کرنے کے لیےپاکستان کی کاوشیں قابل قدر ہیں۔سربراہ بحرین نیشنل گارڈ نے خطے میں پاکستان کے کردار کو سراہا۔

image_pdfimage_print

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے