Voice of Asia News

نیشنل انٹر ڈیپارٹمنٹل اور ڈویڑنل نیشنل باسکٹ بال چمپئن شپ 10اپریل سے اسلام آباد میں منعقد ہوگی

اسلام آباد(وائس آف ایشیا) فیڈرل باسکٹ بال ایسوسی ایشن اسلام آباد کے زیر اہتمام نیشنل انٹر ڈیپارٹمنٹل باسکٹ بال چمپئن اور ڈویڑنل نیشنل باسکٹ بال چمپئن شپ گریڈبی 10اپریل سے اسلام آباد میں کھیلی جائیگی۔فیڈرل باسکٹ بال ایسو سی ایشن اسلام آباد کے جنرل سیکرٹری اور چمپئن شپ کے آرگنائزنگ سیکرٹری ڈاکٹر اوج ظہور کے مطابق پاکستان باسکٹ بال فیڈریشن کے زیر نگرانی منعقد ہونیوالی دونوں چمپئن شپس کے کامیاب انعقاد کیلئے تیاریاں شروع کر دی گئی ہیں، پاکستان سپورٹس کمپلیکس اسلام آباد کے حمیدی ہال میں کھیلی جانیوالی انٹر ڈیپارٹمنٹل باسکٹ بال چمپئن شپ میں پاکستان آرمی، ائیرفورس، نیوی، واپڈا، ریلویز، پولیس، پی او ایف واہ کی ٹیمیں مد مقابل ہونگی،اوج ظہور نے بتایا کہ پاکستان سپورٹس کمپلیکس اسلام آباد میں ہونیوالے انٹر بورڈز سپورٹس گالا کے باعث ملتوی ہونیوالی ڈویڑنل نیشنل باسکٹ بال چمپئن شپ بھی نئے شیڈول کے تحت 10اپریل سے 14اپریل تک منعقد ہوگی جس میں راولپنڈی،کراچی،اسلام آباد،کوہاٹ،مردان،ڈیرہ اسماعیل خان،میرپور خاص،سرگودھا ڈویڑن کی ٹیمیں مد مقابل ہونگی۔

image_pdfimage_print

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے