Voice of Asia News

کِم جونگ نام کے قتل میں ملوث خاتون کو مئی میں رہا کرنے کا فیصلہ

پیانگ یانگ(وائس آف ایشیا)شمالی کوریا کے رہنما کِم جونگ ان کے سوتیلے بھائی کِم جونگ نام کے قتل میں مشتبہ طور پر ملوث ویتنام سے تعلق رکھنے والی خاتون کو آئندہ ماہ مئی میں رہا کیا جا سکتا ہے۔ ملائیشیا کی ایک عدالت کے جج کے مطابق اس خاتون کو دی گئی سزائے قید میں وہ عرصہ بھی شامل ہو گا جو وہ پہلے ہی جیل میں گزار چکی ہے۔ ویتنامی خاتون دوآن تھی ہونگ نے نقصان پہچانے کا جرم تسلیم کر لیا تھا جس کے عبد عدالت نے اسے تین برس قید کی سزا سنائی۔ کِم جونگ نام کو فروری 2017 میں کوالالمپور اعصاب کو متاثر کرنے والی گیس کے ذریعے قتل کر دیا گیا تھا۔

image_pdfimage_print