Voice of Asia News

پاکستان کے معروف مبلغ اور مذہبی اسکالر مولانا طارق جمیل کے لیے یوٹیوب کا اعزاز

لاہور (وائس آف ایشیا)معروف ویب سائٹ یوٹیوب نے پاکستان کے معروف مبلغ اور مذہبی اسکالر مولانا طارق جمیل کو خصوصی اعزاز سے نواز دیا۔ تفصیلات کے مطابق یوٹیوب کی جانب سے مولانا طارق جمیل کو سرچ انجن گوگل کی ذیلی کمپنی یوٹیوب کے مخصوص ’گولڈن پلے بٹن‘ کے ایوارڈ سے نوازا گیا۔ مولانا طارق جمیل ایک معروف پاکستانی مبلغ اور مذہبی اسکالر ہیں۔مولانا طارق جمیل پاکستان سمیت دنیا بھر میں دین کی دعوت و تبلیغ کی وجہ سے شہرت رکھتے ہیں۔ مولانا طارق جمیل کو یوٹیوب کی جانب سے یہ بٹن ان کے یوٹیوب پر موجود ”طارق جمیل ا?فیشل” چینل پر 1 ملین (10 لاکھ) سے زائد سبسکرائبرز ہونے کے اعزاز میں دیا گیا جبکہ اس وقت چینل پر سبسکرائبرز کی تعداد 13 لاکھ سے بھی زائد ہے۔ویڈیو اسٹریمنگ ویب سائٹ یوٹیوب کی جانب سے کسی چینل کو اس بٹن سے نوازا جانا انعام کے ساتھ ساتھ اس بات کا بھی اعتراف ہے کہ اسے سب سے زیادہ مشہور چینلز میں شامل کیا گیا ہے۔مولانا طارق جمیل کے چینل کو دیے گئے اس اعزازی بٹن کو خود مولانا طارق جمیل نے کھولا اور اس کی ویڈیو بھی شیئر کی۔

image_pdfimage_print
شیئرکریں
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •