Voice of Asia News

چیف آف آرمی سٹاف کی وزیراعظم عمران خان سے ملاقات،ملکی صورتحال پر تبادلہ خیال

  اسلام آباد (وائس آف ایشیا) چیف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے وزیراعظم ہاؤس میں وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کی ہے۔ ملاقات میں ملکی صورتحال پر بات چیت کی گئی ہے جبکہ نیشنل ایکشن پلان کی کارکردگی اور عمل درامد میں تیزی لائے جانے کے حوالے سے بھی تبادلہ خیال کیا گیا ہے۔ آرمی چیف کی وزیراعظم سے ملاقات میں ملک کی سرحدوں کی صورتحال بھی زیرغور آئی۔ذرائع نے بتایا ہے کہ وزیراعظم اور آرمی چیف نے افغانستان میں امن قائم کرنے کے لیے بنائی جانے والی حکم عملی پر بھی غور کیا ہے جبکہ دہشت گردی کے خلاف ملک میں چل رہے آپریشن پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا ہے۔ وزیراعظم نے ملاقات میں ملک کی سکیورٹی صورتحال پر اطمینان کا اظہار کیا ہے۔ یاد رہے کہ بھارتی وزیراعظم نریندرمودی نے بدھ کے روز بھارتی بحریہ اور فضائی افواج کے سربراہان سے ملاقات کی تھی اور پاکستان کے حوالے سے  نئی حکمت عملی بنانے پر غور کیا تھا، اس وقت پاک بھارت سرحدوں پر بھی تناؤ کی صورتحال ہے اور اس تناظر میں پاکستانی وزیراعظم کی آرمی چیف سے ملاقات اہمیت کی حامل ہے۔ وزیراعظم اورآرمی چیف نے نیشنل ایکشن پلان پر عمل درامد کے حوالے سے بھی غور کیا۔

image_pdfimage_print