Voice of Asia News

دنیا بھر سے منتخب 10 کامیاب کاروباری خواتین کی امریکا میں تربیت

واشنگٹن( وائس آف ایشیا) واشنگٹن ڈی سی میں قائم ورلڈ اکنامک آرڈر فورم کے پلیٹ فارم سے جرمنی کے ایک ادارے نے دنیا بھر کے دس ملکوں سے دس کامیاب کاروباری خواتین کو منتخب کر کے شکاگو اور واشنگٹن ڈی سی میں ان کے لیے ایک فیلو شپ کا اہتمام کیا۔اس فیلو شپ میں جرمنی، ترکی، جارجیا، یونان، مراکش، لاطینی امریکا، ہنڈراس، کمبوڈیا، بھارت اور پاکستان سے خواتین منتخب ہوئیں۔پاکستان سے سماجی بھلائی کے ایک کاروباری ادارے کیف کام کی فاؤنڈر ڈاکٹر رخشندہ پروین کو چنا گیا۔واشنگٹن ڈی سی میں اپنی فیلو شپ کے دوران وائس آف امریکا کو انٹرویو دیتے ہوئے ڈاکٹر رخشندہ پروین نے اس پروگرام کی تفصیلات فراہم کیں۔ انہوں نے کہا کہ ایک ہفتے پر محیط اس تربیتی پروگرام میں انہوں نے واشنگٹن ڈی سی اور شکاگو کے بہت سے نئے بزنس ،کو ورکنگ اسپیسز اور ایسیکامیاب بزنس دیکھے جن میں سے بیشتر کی بانی خواتین تھیں اور اس کیساتھ ساتھ انہوں نے امریکا میں کاروبار کے نئے انداز اور رجحانات کا مشاہدہ کیا۔

image_pdfimage_print
شیئرکریں
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •