Voice of Asia News

ہمیں اپنے اخلاق کو بہتر بنانا چاہیے ‘اداکارہ جگن کاظم

لاہور ( وائس آف ایشیا) اداکارہ جگن کاظم نے کہا ہے کہ میں اپنے شو کے ذریعے لوگوں میں شعور ، آگاہی پیدا کرنے کے ساتھ ان کیلئے ایسی مفید چیزیں بھی سامنے لاتی ہوں جن کا دیکھنے والوں کو فائدہ ہوتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ میرے شو میں کوئی ہلہ گلہ نہیں ہوتا ،یہ ایک سنجیدہ نوعیت کا مارننگ شو ہے جس کو فیملیاں بیٹھ کر بڑی توجہ کے ساتھ دیکھتی ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ کسی انسان کو جانچنے کے لئے اسکا لباس اور رہن سہن دیکھنا ضروری نہیں بلکہ اسکا کردار بتاتا ہے کہ وہ انسان کیسا ہے ،اچھے اخلاق کے مالک انسان کو جگہ پر عزت دی جاتی ہے ۔جگن کاظم نے کہا کہ دین میں بھی اخلاقیات پر بڑا زور دیا گیا ہے اور اسی لیے میں سمجھتی ہوں کہ ہمیں اپنے اخلاق کو بہتر بنانا چاہیے مگر موجودہ حالات میں بدقسمتی ہے کہ لوگوں میں برداشت کی قوت ختم ہوتی جا رہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اخلاقیات کے لئے کسی یونیورسٹی میں داخلہ لینے کی ضرورت نہیں ، انسان صرف قرآن پاک کا مطالعہ کر لے تو اسے سب کچھ سمجھ آجائے گا ۔

image_pdfimage_print