Voice of Asia News

ورلڈکپ سے قبل قومی آل رانڈر عماد وسیم کی مشکلات میں اضافہ

لاہور(وائس آف ایشیا ) ورلڈکپ سے قبل قومی آل رانڈر عماد وسیم کی مشکلات میں اضافہ ہوگیا، لاہور میں بحالی پروگرام کے دوران گھٹنے کی تکلیف کا شکار ہوگئے۔تفصیلات کے مطابق ورلڈکپ سے پہلے قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں کو فٹنس مسائل کا سامنا درپیش ہے، آل رانڈر عماد وسیم یویو ٹیسٹ کی تیاری کے دوران گھٹنے میں تکلیف کا شکار ہوگئے۔ذرائع کے مطابق عماد وسیم نیشنل کرکٹ اکیڈمی کے معاون فزیشن کے زیر نگرانی گھٹنے کی تکلیف کو دور کرنے پر کام کرینگے تاہم عماد وسیم کی ورلڈ کپ میں شمولیت فٹنس سے مشروط ہوگئی ہے۔ان کی مشکلات میں اس لئے اضافہ ہوگیا ہے کیونکہ 15 اپریل کو فٹنس ٹیسٹ میں ان کی شرکت مشکوک ہوگئی ہے۔قومی کھلاڑیوں کے فٹنس ٹیسٹ 15 اور 16 اپریل کو شیڈول ہیں جبکہ ورلڈ کپ کیلئے حتمی ٹیم کا اعلان 18 اپریل کو ہوگا۔

image_pdfimage_print