Voice of Asia News

مولانا فضل الرحمان کی فلم اب مزید چلنے والی نہیں. فواد چوہدری

اسلام آباد(وائس آف ایشیا) وفاقی وزیراطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ مولانا فضل الرحمان کی فلم اب مزید چلنے والی نہیں، یہ نہ اب چل رہی ہے،نہ ہی ہمیں آگے چلتی ہوئی نظر آرہی ہے. فواد چوہدری نے مزید کہاکہ اپوزیشن کہتی ہے کہ ان کے تمام کیس چھوڑ دیے جائیں‘انہوں نے کہا کہ ہمارا کون سا ذاتی پیسہ ہے،چھوڑ دیتے ہیں لیکن عوام نے تحریک انصاف کو اس لیے ووٹ دیا ہے کہ ملک کا لوٹا ہوا پیسہ واپس لائیں۔دریں اثناء4 بھارتی جریدے سے انٹرویو میں وفاقی وزیراطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے کہا کہ بھارتی انتخابات جو بھی اقتدارمیں آئے بات چیت کیلئے تیار ہے، پلوامہ حملے کے بعد پیدا تناؤ خطے کے مفاد میں نہیں ، پاکستان کرتار پور راہداری کو فعال کرنے کیلئے اپنی ہر ممکن کوشش کرئے گا. انہوں نے کہا کہ بھارتی انتخابات کا مرحلہ مکمل ہونے کے بعد پاکستان بھارت سے بات چیت کیلئے ہر وقت تیار ہے، بھارتی انتخابات جو بھی اقتدار میں آئے بات چیت بڑھائیں گے.وفاقی وزیراطلاعات نے کہاکہ پلوامہ حملے کے بعد پیدا تناؤ خطے کے مفاد میں نہیں ، پاکستان نے بھارت کے برعکس جنگی ماحول میں ذمہ داری دکھائی اور پاکستان نے جذبہ خیر سگالی کے طور پر بھارتی پائلٹ کورہاکیا۔فواد چوہدری نے کہا پاکستان کرتار پور راہداری کو فعال کرنے کیلئے اپنی ہر ممکن کوشش کرئے گا، حکومت پاکستان خطے میں امن کی خواہاں ہے اور اس حوالے سے عملی اقدامات بھی کیے جا رہے ہیں. یاد رہے چند روز قبل وزیراطلاعات فوادچوہدری نے کہا تھا کہ مودی نے الیکشن کامیابی کیلئے کروڑوں زندگیوں کو داؤ پر لگایا، پلوامہ ہمارے لیے پہلا موقع تھا جہاں ہم نے بھارت کو دھول چٹائی اور بھارت کو ہمارے خلاف پسپائی اختیار کرنی پڑی. انہوں نے کہا تھا پوری دنیامیں کہاجارہاہیبھارتی الیکشن کے لیے پلوامہ کوہوادی گئی ، پلوامہ واقعے پر ہمارے آئیڈیے اور اسے پیش کرنا بہت اچھا تھا.۔

image_pdfimage_print
شیئرکریں
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •