Voice of Asia News

وزیر اعظم عمران خان 27اپریل کو تین روزہ دورے پر چین روانہ ہوں گے

اسلام آباد( وائس آف ایشیا ) وزیر اعظم عمران خان 27اپریل کو تین روزہ دورے پر چین روانہ ہوں گے، دورے میں چین کے صدر ، وزیر اعظم سمیت اعلی قیادت سے ملاقاتیں جبکہ دوسرے ون بیلٹ ون روڈ فورم میں شرکت بھی کریں گے اور عالمی رہنماں سے بھی ملاقاتیں ہوں گی۔تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان 27اپریل بروز ہفتہ کو تین روزہ دورے پر چین روانہ ہوں گے ، جہاں وہ چین کے صدر ، وزیر اعظم سمیت اعلی قیادت سے ملاقاتیں کریں گے،ملاقاتوں میں چین پاکستان اقتصاری راہداری منصوبے پر بات چیت ہو گی۔ذرائع کے مطابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اور وزیر خزانہ اسد عمر سمیت کابینہ کے ارکان بھی وزیر اعظم کے ہمراہ ہوں گے۔وزیر اعظم دوسرے ون بیلٹ ون روڈ فورم میں شرکت کریں گے ، فورم میں 100سے زیادہ ممالک کے سربراہان اور مندوبین شریک ہوں گے جبکہ عمران خان فورم کی سائیڈ لائن پر عالمی رہنماں سے ملاقاتیں بھی کریں گے۔وزیر اعظم عمران خان کو دورے کی دعوت چینی صدر شی جن پنگ نے دی تھی۔یاد رہے نومبر 2018 میں بھی وزیراعظم عمران خان نے 5 روزہ دورے پر چین گئے تھے ، دورے کے دوران عمران خان نے چینی صدر اور وزیراعظم کے علاوہ دیگر اعلی عہدیداروں سے ملاقاتیں کیں اور ملکی معیشت پر تبادلہ خیال کیا جبکہ 15 دونوں ممالک کے درمیان 15 معاہدوں اور یاداشتوں پر بھی دستخط کئے گئے تھے۔وزیراعظم عمران خان کے دورہ چین پر پاک چین مذاکرات کا مشترکہ اعلامیہ بھی جاری کیا گیا تھا ، جس میں کہا گیا تھا کہ دونوں ملک اچھے ہمسائے، قریبی دوست اور قابل اعتماد شراکت دار ہیں۔اعلامیہ میں کہا گیا تھا کہ باہمی دوستی وتعاون کا خطے اور خطے سے باہرامن واستحکام میں اہم کردار ہے، دونوں ملک باہمی تعلقات کو اسٹریٹجک اور طویل المدت تناظرمیں دیکھتے ہیں۔

image_pdfimage_print