Voice of Asia News

تھرپارکر، غذائیت کی کمی سے مزید 3 بچے انتقال کرگئے

تھرپارکر (وائس آف ایشیا)تھرپارکر میں غذائیت کی کمی و دیگر امراض کے باعث مزید3بچے انتقال کرگئے۔تفصیلات کے مطابق سول اسپتال مٹھی میں غذائیت کی کمی اوردیگرامراض کے باعث 24گھنٹوں کے دوران 3 بچے انتقال کرگئے ہیں۔زرائع محکمہ صحت کے مطابق بچوں کی عمریں 11 روز،6 روزاور تین دن تھی۔اپریل میں انتقال کرنیوالے بچوں کی تعداد 27 اور رواں سال میں 227 ہو گئی ہے۔

image_pdfimage_print