Voice of Asia News

کریئر کے آغاز میں پہلی فلم ریلیز ہونے سے قبل ہی 20فلمیں سائن کر چکی تھی ‘فلمسٹار میرا

لاہور ( وائس آف ایشیا)فلمسٹار میرا نے کہا ہے کہ مجھے فلم انڈسٹری میں فلمساز و ہدایتکار جرار رضوی نے متعارف کروایا اور انہی نے میرا نام ارتضیٰ سے تبدیل کر کے میرا رکھا لیکن مجھے آج بھی اپنے اصل نام سے لگاؤ ہے ۔انہوں نے ایک انٹرویو کے دوران کہا کہ میرا شمار ان خوش قسمت فنکاروں میں ہوتا ہے جنہیں پہلے فلم ریلیز ہونے سے قبل ہی شہرت مل جاتی ہے ۔میری خوش بختی رہی کہ میری پہلی فلم ریلیز ہونے سے قبل فلمساز مجھے اپنی بیس فلموں میں سائن کر چکے تھے ۔ انہوں نے کہا کہ میں نے فلم انڈسٹری کی معروف ہدایتکارہ سنگیتا کے ساتھ فلم ’’کھلونا ‘‘ ،جاوید شیخ کی فلم ’’چیف صاحب ‘‘ ،ڈریم گرل ،شہزاد گل کی فلم ’’گھر کب آؤ گے ‘‘،سلاخیں اور رخصتی جیسی کامیاب فلمیں کیں ۔میرا نے کہا کہ میں وہ اداکارہ ہوں جس نے پاکستانی فنکاروں کے لئے بالی ووڈ کا راستہ بنایا اور میں واحد اداکارہ ہوں جس کو بھارتی فلم میں مکمل ہیروئن کے رول میں لیا گیا۔انہوں نے کہا کہ میں نے تین سال تک بھارت میں قیام کیا جہاں مجھے سب کچھ ملا مگر پاکستان پر سب کچھ قربان ہے ۔

image_pdfimage_print