Voice of Asia News

شمالی کوریا نے روسی سولین طیاروں کی خریداری میں دلچسپی ظاہر کی ہے

پیانگ یانگ ( وائس آف ایشیا )روس نے کہا ہے کہ شمالی کوریا اس کے سول ایئرکرافٹس کی خریداری میں دلچسپی رکھتا ہے جس کا مقصد فلائٹ سیفٹی کو بہتر بنانا ہے۔ان خیالات کا اظہار روسی پارلیمنٹ کے ایوان زیریں ڈوما کے ڈپٹی سپیکر سرگئی ناوروف، جو ایک پارلیمانی وفد کے ہمراہ شمالی کوریا میں ہیں، نے گزشتہ روز پیانگ یانگ میں طاس نیوز سے گفتگو کے دوران کیا۔انھوں نے کہا کہ روسی وزارت خارجہ کے حکام کے ساتھ ایک ملاقات کے دوران جب سول ایوی ایشن اور فلائٹ سیفٹی کا تذکرہ ہوا تو انھوں نے نئے روسی طیارے خریدنے میں دلچسپی ظاہر کی۔ان کا کہنا تھا کہ ہماری ایئر سروس شمالی کوریا کے دارالحکومت پیانگ یانگ سے روس کے ساحلی شہر ولادی ووسٹک تک جاری ہے اور فطری بات ہے کہ ہم اس روٹ پر اپنی سروس مزید بہتر اور محفوظ بنانا چاہیں گے۔ڈپٹی سپیکر نے کہا کہ ان کے خیال میں اس بات چیت پر عمل بھی ہونا چاہیے کیونکہ شمالی کوریا کا یہ اقدام اقوام متحدہ کی سیکورٹی کونسل کے دائرہ اختیار میں نہیں آتا۔

image_pdfimage_print