Voice of Asia News

انٹر ڈویژنل باسکٹ بال چیمپئین شپ کے فیصلہ کن معرکہ اسلام آباد کے نام

اسلام آباد( وائس آف ایشیا ) انٹر ڈویژنل باسکٹ بال چیمپئین شپ کے فیصلہ کن معرکہ میں اسلام آباد نے سرگودھا کو سخت مقابلے کے بعد 52پوائنٹس کے مقابلے میں 56پوائنٹس سے شکست دیکر چیمپئین شپ کا ٹائٹل جیتنے کا اعزاز حاصل کر لیا۔ پاکستان سپورٹس کمپلیکس اسلام آباد میں منعقدہ چیمپیئن شپ میں آٹھ ٹیموں کراچی، اسلام آباد، سرگودھا، کوہاٹ، راولپنڈی، فاٹا، میر پور خاص اور مردان کی ٹیموں نے حصہ لیا۔ ٹورنامنٹ کے فائنل میں دونوں ٹیموں نے بھرپور کھیل پیش کیا تاہم اسلام آباد کے رضوان خورشید کے 13اور عثمان اعوان کے 10پوائنٹس نے اسلام آباد کو چیمپئین بنانے میں اہم کردار ادا کیا ۔ سابق چیئرمین ایف بی آر میاں اقبال فرید چیمپیئن شپ کی اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی تھے جنہوں نے پاکستان باسکٹ بال فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل خالدبشیر, فیڈرل باسکٹ بال ایسوسی ایشن کے صدر اعجاز رفیع بٹ اور ٹورنامنٹ آرگنائزنگ کمیٹی کے سیکرٹری اوج ظہور کے ہمراہ کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے۔

image_pdfimage_print