Voice of Asia News

چاروں بہنوں سے اختلافات:عمران خان بھانجی کی شادی میں شرکت نہ کر سکے

لاہور(وائس آف ایشیا)وزیراعظم عمران خان چاروں بہنوں کے ساتھ اختلافات کے باعث اپنی بھانجی کی شادی میں شریک نہ ہوسکے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیر اعظم کی بہن عظمی خانم کی بیٹی کی دعوت ولیمہ میں عمران خان اور ان کی اہلیہ غیر حاضری رہیں جبکہ شادی کے موقع پر ان کے بیٹے سلمان اور قاسم سمیت دیگر صوبائی اراکین اسمبلی نے تقریب میں شرکت کی ۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ بہنوں سے کشیدگی کے باعث وزیراعظم عمران خان شادی میں شریک نہیں ہوئے۔ میڈیا رپورٹ نے خاندانی ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ بہنوں اور بھائی میں شادی کے معاملے پر شدید اختلافات ہیں اور عمران خان نے اپنی بہنوں کو منانے کیلئے ٹیلی فون بھی کیا مگر بات نہ بن سکی۔یاد رہے کہ وزیراعظم عمران خان کی ریحام خان ، بشری بی بی سے شادی کے موقع پر وزیراعظم عمران خان کی چاروں بہنیں ناراض تھیں اس لئے انہوں نے کسی تقریب میں شرکت نہیں کی ۔

image_pdfimage_print