Voice of Asia News

آرمی چیف سے امام کعبہ شیخ عبداللہ الجہنی کی ملاقات

لاہور (وائس آف ایشیا) چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ سے امام کعبہ شیخ عبداللہ الجہنی نے ملاقات کی،ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور اور اسلامی دنیا میں امن اور ہم آہنگی پیدا کرنے پر بات چیت کی گئی۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق پاک فوج کے سپہ سالار جنرل قمر جاوید باجوہ سے امام کعبہ شیخ عبداللہ الجہنی نے آج جی ایچ کیو راولپنڈی میں ملاقات کی۔ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور پاک سعودی عرب تعلقات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ جنرل قمر جاوید باجوہ سے امام کعبہ شیخ عبداللہ الجہنی نے پاک سعودی عرب تعلقات پر اظہار اطمینان کیا۔ آرمی چیف اور امام کعبہ نے اسلامی دنیا میں امن اور ہم آہنگی کیلئے کوششیں تیز کرنے پر اتفاق کیا گیا۔ امام کعبہ شیخ عبداللہ الجہنی نے کہا کہ خطے میں امن واستحکام کیلئے پاکستان کا کردار قابل فخر ہے۔ پاکستان اسلامی دنیا میں نمایا ں مقام رکھتا ہے۔

image_pdfimage_print

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے