Voice of Asia News

آرمی چیف سے اردن کے چیف آف سٹاف کی ملاقات ،دفاعی امور میں تعاون کو وسعت دینے پر اتفاق

راولپنڈی (وائس آف ایشیا)آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے اردن کے چیف آف سٹاف نے ملاقات کی جس میں پیشہ ورانہ دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیاگیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق پیر کو اردن کی مسلح افواج کے اسٹریٹجک پلاننگ اینڈ ڈیفنس ریسورسز کے چیف اف سٹاف میجر جنرل نصر نے جی ایچ کیو کا دورہ کیا۔میجر جنرل نصر نے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات کی جس میں میں باہمی اور پیشہ وارانہ دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں پاک اردن دفاعی اور سیکورٹی تعاون پرخصوصی زور دیا گیا جبکہ ملاقات میں پاکستان اور اردن کی افواج کے درمیان تعلقات کو مزید فروغ دینے بالخصوص تربیت اور انسداد دہشتگردی شعبوں میں تعاون بڑھانے پر بھی اتفاق کیا گیا۔

image_pdfimage_print
شیئرکریں
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •