Voice of Asia News

پاکستان تمام ملکوں اور مذاہب سے اچھے تعلقات کا خواہاں ہے، ،صدر مملکت

اسلام آباد (وائس آف ایشیا) صدر مملکت عارف علوی نے کہاہے کہ پاکستان تمام ملکوں اور مذاہب سے اچھے تعلقات کا خواہاں ہے، امن کیلئے کوششیں جاری رکھیں گے ، پاکستان سیاحوں کیلئے مختلف سہولیات اور ویزہ آسانیاں فراہم کر رہا ہے، کرتارپور راہداری کو جلد مکمل طور پر فعال کر دیا جائیگا۔ پیر کو صدر ڈاکٹر عارف علوی نے بیساکھی میلے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ سکھ برادری سے بات کرنے کا موقع میرے لیے خوشی کا باعث ہے۔انہوں نے کہاکہ وزیراعظم نے اپنے پہلے خطاب میں بھارت سے بہتر تعلقات کا ذکر کیا۔انہوں نے کہاکہ پاکستان امن اور استحکام کی قدر جانتا ہے۔انہوں نے کہاکہ پاکستان نے دہشتگردی کا ڈٹ کر مقابلہ کیا۔انہوں نے کہاکہ قائداعظم نے پاکستان بننے کے بعد اپنی تقاریر میں کہا کہ یہ ملک سب کیلئے ہے۔انہوں نے کہاکہ دنیا میں اسلامو فوبیا کے نتیجے میں تفریق پیدا ہوئی۔انہوں نے کہاکہ پاکستان امن کیلئے کوششیں جاری رکھے گا۔انہوں نے کہاکہ پاکستان مختلف مذاہب کی عبادت گاہوں کے تحفظ کیلئے پرعزم ہے انہوں نے کہاکہ پاکستان تمام ملکوں اور مذاہب سے اچھے تعلقات کا خواہاں ہے۔صدر مملکت نے کہاکہ پاکستانی باہر سے آنے والے معزز مہمانوں کا ہمیشہ خیر مقدم کرتے ہیں۔صدر مملکت نے کہاکہ پاکستان خطے میں مکمل امن چاہتا ہے۔صدر مملکت نے کہاکہ پاکستان نے دہشتگردی کے خلاف کامیابی سے جنگ لڑی۔صدر مملکت نے کہاکہ پاکستان اب ایک پرامن اور محفوظ ملک ہے۔صدر مملکت نے کہاکہ پاکستان سیاحوں کیلئے ایک پرکشش اور محفوظ ملک ہے۔صدر مملکت نے کہاکہ پاکستان سیاحوں کیلئے مختلف سہولیات اور ویزہ آسانیاں فراہم کر رہا ہے۔انہوں نے کہاکہ پاکستان نے سکھوں کیلئے کرتارپور اور ننکانہ صاحب تک رسائی آسان بنائی۔انہوں نے کہاکہ کرتارپور راہداری کو جلد مکمل طور پر فعال کر دیا جائیگا۔

image_pdfimage_print
شیئرکریں
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •