Voice of Asia News

امریکی وزیر انصاف کل ایف بی آئی کے تفتیش کارمیولرکی رپورٹ جاری کر دیں گے

واشنگٹن(وائس آف ایشیا )امریکی وزیر انصاف ولیم بار اسی ہفتے جمعرات کے روز ایف بی آئی کے خصوصی تفتیش کار روبرٹ میولر کی تیار کردہ رپورٹ جاری کر دیں گے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق میولر کو اس بارے میں چھان بین کی ذمے داری سونپی گئی تھی کہ آیا گزشتہ امریکی صدارتی انتخابات میں ڈونلڈ ٹرمپ کی انتخابی مہم کے عہدیداروں کے روس کے ساتھ مبینہ رابطے رہے تھے۔ ساتھ ہی ولیم بار نے یہ بھی کہا کہ اس رپورٹ کے کچھ حصے اس لیے سیاہ کر دیے جائیں گے کہ وہ پڑھے نہ جا سکیں۔ وزیر انصاف نے مجموعی طور پر چار سو صفحات پر مشتمل اس رپورٹ کا اب تک صرف چار صفحات پر مشتمل خلاصہ امریکی کانگریس کو پیش کیا ہے۔ اس رپورٹ میں یہ نتیجہ اخذ کیا گیا ہے کہ دو ہزار سولہ میں ٹرمپ کی انتخابی مہم کے عہدیداران کے ماسکو کے ساتھ کسی غیر قانونی اشتراک عمل کے کوئی ثبوت نہیں ملے۔

image_pdfimage_print