Voice of Asia News

فلمسٹار نور نے رمضان المبارک میں افطار ٹرانسمیشن کی میزبانی سے معذرت کر لی

لاہور ( وائس آف ایشیا)فلمسٹار نور نے رمضان المبارک میں دو نجی ٹی وی چینلز کی افطار ٹرانسمیشن کی میزبانی سے معذرت کر لی ۔ تفصیلات کے مطابق اداکارہ نور کو دو نجی ٹی وی چینلز کی جانب سے رمضان المبارک کے دوران افطار ٹرانسمیشن میں میزبانی کی پیشکش ہوئی ہے مگر انہوں نے یہ کہہ کر معذرت کر لی کہ رمضان برکتوں اور رحمتوں کا مہینہ ہے اسکا ایک ایک لمحہ قیمتی ہے اور اس ماہ عبادت کی فضیلت ،درجات بھی بلند کیے جاتے ہیں اور میں ان رحمتوں اور برکتوں سے محروم نہیں رہنا چاہتی ۔

image_pdfimage_print