Voice of Asia News

نوٹرے ڈیم کیتھیڈرل کی تعمیر نو پانچ برسوں میں، فرانسیسی صدر

پیرس(وائس آف ایشیا )فرانسیسی صدر ایمانوئل ماکروں نے کہا ہے کہ اگلے پانچ برسوں میں نوٹرے ڈیم کے گرجا گھر کی تعمیر نو مکمل ہو جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ اس کلیسا کو مزید خوبصورت بنا دیا جائے گا۔ ماکروں نے یہ بات فرانسیسی قوم سے اپنے ایک خصوصی خطاب میں کہی۔ منگل سولہ اپریل کی رات سینکڑوں افراد آتشزدگی سے شدید متاثر ہونے والے اِس تاریخی کلیسا کے باہر ایک خصوصی دعائیہ تقریب میں شریک ہوئے۔ دوسری جانب اس آتشزدگی سے متاثرہ ساڑھے آٹھ سو سال پرانے کلیسا کی جلد از جلد تعمیر نو کے لیے مختلف فرانسیسی اداروں کی طرف سے عطیات کا سلسلہ جاری ہے۔ نوٹرے ڈیم یونیورسٹی نے بھی ایک لاکھ ڈالر دینے کا اعلان کیا ہے۔ کئی سو ملین یورو کے فوری مالی عطیات کا اعلان پہلے ہی کیا جا چکا ہے۔

image_pdfimage_print