HOLLYWOOD, CA - FEBRUARY 26: Actor Brad Pitt (L) and actress Angelina Jolie arrive at the 84th Annual Academy Awards held at the Hollywood & Highland Center on February 26, 2012 in Hollywood, California. (Photo by Jason Merritt/Getty Images)
Voice of Asia News

انجلینا جولی اور بریڈ پٹ کے درمیان حتمی علیحدگی ہو گئی

لاس اینجلس (وائس آف ایشیا) ہالی وڈ اداکارہ انجلینا جولی اور بریڈ پٹ کے درمیان حتمی علیحدگی ہو گئی۔ سال 2014 میں ہونے والی شادی کا دورانیہ بہت مختصر رہا اور محض پانچ سال بعد جدائی میں بدل گئی۔ذرائع ابلاغ کے مطابق بریڈ پٹ اور انجلینا جولی کی ملاقات 2005 میں فلم مسٹر اینڈ مسز سمتھ ’’ کے سیٹ پر ہوئی جس کے بعد دونوں نے 2014 میں شادی کی اور ان کے 6 بچے ہیں جن میں تین لے پالک اور تین بچیاں بریڈ پٹ کی ہیں۔انجلینا جولی نے بریڈ کے ساتھ ذہنی عدم مطابقت اور بڑے لے پالک ویتنامی بیٹے میڈوکس کے ساتھ بریڈ کی مبینہ طور پر بدسلوکی کے الزام میں ستمبر 2016 میں بریڈ پٹ سے علیحدگی اختیار کرتے ہوئے عدالت میں طلاق کی درخواست دائر کی تھی۔

image_pdfimage_print