Voice of Asia News

ڈھونگ انتخابات بھارتی فوجیوں نے ترال میں تلاشی آپریشن شروع کر دیا،

سرینگر(وائس آف ایشیا)مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی فوجیوں نے ضلع پلوامہ کے قصبے ترال میں محاصرے اور تلاشی کی کارروائی شروع کر دی ۔ کشمیر میڈیاسروس کے مطابق فوجیوں نے قصبے کے علاقے گلشن پورہ کا محاصرہ کر کے گھر گھر تلاشی کا عمل شروع کر دیا۔ تلاشی آپریشن میں بڑی تعداد میں بھارتی فوجی اور پولیس اہلکار حصہ لے رہے ہیں۔ دریں اثنا بھارتی فورسز کے اہلکاروں نے(آج)جمعرات نام نہاد بھارتی پارلیمنٹ کے انتخابات کے دوسرے مرحلے سے پہلے سرینگر کے مختلف علاقوں میں نام نہاد سیکورٹی کے سخت انتظامات کیے ہیں ۔ گاڑیوں ، ان میں سوار مسافروں اور راہگیروں کی بڑے پیمانے پر تلاشی لی جا رہی ہے۔ بھارتی فورسز نے سرینگر کے نوگام، حیدر پورہ، چھان پورہ ، مولانا آزاد روڑ، بٹہ مالو، جہانگر چوک، بمنہ ، نشاظ باغ، مگر مل باغ، قمر واری ، پارمپورہ، سمنٹ کدل اور دیگر علاقے میں خصوصی چیک پوسٹیں قائم کر دی ہیں۔ یاد رہے کہ کل (جمعرات ) سرینگر، بڈگام اور گاندر بل کے علاقے میں نام نہاد انتخابات کا انعاد کیا جائے گا۔

image_pdfimage_print