Voice of Asia News

عماد وسیم کو کٹھن فٹنس ٹیسٹ پاس کرنے کیلئے اضافی مہلت مل گئی

لاہور ( وائس آف ایشیا ) قومی آل راؤنڈر عماد وسیم کو کٹھن فٹنس ٹیسٹ پاس کرنے کیلئے اضافی ملت دے دی گئی ہے اور بورڈ حکام کو توقع ہے کہ گھٹنے کی انجری میں مبتلا پلیئر عالمی کپ کے لیے کلیئر ہو جائیں گے۔واضح رہے کہ گزشتہ کئی روز سے عماد وسیم کی فٹنس کے متعلق افواہیں گردش کر رہی تھیں کہ وہ فٹنس ٹیسٹ میں ناکامی کے باعث انگلینڈ نہیں جا سکیں گے البتہ ان کی ٹیم میں اہمیت کو دیکھتے ہوئے فیصلہ کیا گیا ہے کہ آل راؤنڈر کو حتمی سکواڈ کے اعلان سے قبل ایک مرتبہ پھر فٹنس ٹیسٹ کے عمل سے گزارا جائے گا اور ٹیم انتظامیہ کے علاوہ بورڈ حکام کو توقع ہے کہ وہ عالمی کپ کے لیے کلیئر ہو جائیں گے۔آسٹریلیا کیخلاف گزشتہ سیریز کے بعد سے عماد نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں بحالی پروگرام میں شریک ہیں جن کو سوشل میڈیا پر جاری ہونے والی ایک ویڈیو میں دیگر پلیئرز کے ساتھ قذافی سٹیڈیم کی سیڑھیاں چڑھتے اور اترتے دیکھا جا سکتا ہے جس سے یہ تاثر بھی ابھرا کہ ان کی انجری شدید نوعیت کی نہیں اور وہ فٹنس ٹیسٹ کا مرحلہ پار کر سکتے ہیں اور یہ اس وجہ سے بھی ضروری ہے کہ وہ پی سی بی کے ورلڈ کپ پلان کا لازمی حصہ ہیں۔

image_pdfimage_print
شیئرکریں
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •