Voice of Asia News

ورلڈ کپ2019 کیلئے قومی کرکٹ ٹیم کا اعلان آج جمعرات کیا جائے گا

لاہور( وائس آف ایشیا) ورلڈ کپ2019 کیلئے قومی کرکٹ ٹیم کا اعلان آج جمعرات کیا جائے گا۔30 مئی 2019 سے شروع ہو نے ورلڈ کپ میں پاکستان کرکٹ بورڈ حکام کیلئے سب سے بڑا چیلنج ٹاپ آرڈر کو فلاپ ہونے سے بچانا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ مینجمنٹ بیٹنگ لائن کی غیر یقینی کارکردگی کو لے کر پریشان نظر آرہی جوگرنے پرآئے تو وکٹیں آندھی میں پتوں کی طرح اڑ جاتی ہیں اورسینئر کھلاڑی بھی کریز پرنہیں ٹک پاتے۔ ٹاپ آرڈر کی صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے آخری نمبر پر کھیلنے والے کھلاڑیوں کو بھی بیٹنگ کی ٹپس دی جارہی ہیں۔پاکستان کرکٹ بورڈ نے فٹنس ٹیسٹ کیلئے 23 کھلاڑیوں کی فہرست تیار کی تھی اور 15اپریل2019 کونیشنل کرکٹ اکیڈمی لاہورمیں فٹنس ٹیسٹ ہوئے تھے۔فٹنس ٹیسٹ میں یویو ٹیسٹ، بیپ ٹیسٹ ، رننگ اور دیگر ٹیسٹ لئے گئے۔ سلیکشن کیلئے یویو ٹیسٹ میں فٹنس کا لیول 17.4 مقرر کیا گیا تھا۔ ورلڈکپ2019 میں پندرہ رکنی ورلڈ کپ اسکواڈ کے ساتھ 2 ریزرو کھلاڑی بھی انگلینڈ جائیں گے۔دیکھنا یہ ہے کہ کون سا کھلاڑی سیلکٹرز کی آنکھ کا تارابن کرعالمی کپ میں گرین شرٹس کو فتح سے ہمکنار کرتا ہے۔انٹر نیشنل کرکٹ کونسل( آئی سی سی) کے زیر انتظام ہونے والے کرکٹ ورلڈ کپ2019 کیلئے اب تک چار ممالک نے اپنی ٹیموں کا اعلان کردیا ہے۔ ورلڈ کپ کیلئے اپنی ٹیموں کا اعلان کرنے والے ممالک میں آسٹریلیا، نیوزی لینڈ، بھارت اور بنگلہ دیش شامل ہیں۔

image_pdfimage_print
شیئرکریں
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •