Voice of Asia News

ناقص حکومتی پالیسیوں نے معاشی ادارے تباہ کر دیئے‘بلاول بھٹو

اسلام آباد ( وائس آف ایشیا ) چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کے ترجمان سینیٹر مصطفی نواز کھوکھر نے کہا ہے کہ عمران خان حکومت نے 9 ماہ میں معیشت اور ادارے تباہ کر دیئے ہیں،حکومت کی ناقص معاشی پالیسی نے عوام کا جینا دوبھر کر دیا۔ انہو ں نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا کہ آئی ایم ایف کی شرائط پر ملک میں مہنگائی کا نیا سونامی آنے والا ہے، وزیرخزانہ اسد عمر قوم کو بتائیں کہ آئی ایم ایف کی کیا شرائط مان کر آئے ہیں، آئی ایم ایف کی پیشگی شرائط پر، ڈالر، گیس، بجلی اور پیٹرول مہنگا کیا گیا، معاہدے پر عملدرآمد کیلئے گیس اور بجلی کی قیمتیں مزید مہنگی کی جائیں گی، اسد عمر فرماتے ہیں کہ اشیا کی قیمتیں بڑھیں گی مگر عوام پر اثر نہیں ہوگا ، وزیر خزانہ بتائیں ان کے پاس کو نسی گیدڑ سنگھی ہے جس سے مہنگائی کا عوام پر اثر نہیں ہو گا ۔ انہو ں نے مزید کہا کہ پو لیس میں سیا سی مداخلت کی وجہ سے پنجا ب کا امن و امان بٖگڑتا جا رہا ہے 9ماہ میں 3آئی جی بدل کر عمران خان نے پو لیس میں مداخلت کی نئی تاریخ رقم کر دی عمران خان نے اپنے 22سالہ سیا سی بیا نیے کی خود ہی بخیے ادھڑ دیئے ہیں ۔

image_pdfimage_print
شیئرکریں
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •