Voice of Asia News

آئندہ موبائل جرنلزم کا،طلباء کو جدید سائنسی علوم,ٹیکنالوجی اور سوشل میڈیا سے واقف ہونے نہایت ضروری ہے

اسلام آباد (وائس آف ایشیا ) نیشنل یونیورسٹی ٓف ماڈرن لینگوئجز(نمل) کے شعبہ ابلاغیات کے سربراہ پروفیسر خالد سلطان کا کہنا ہے کہ دور جدید میں طلباء کو جدید سائنسی علوم اور ٹیکنالوجی اور سوشل میڈیا سے واقف ہونے نہایت ضروری ہے، آئندہ دور موبائل جرنلزم کا ہے ، ان خیالا ت کا اظہار انہوں نے نمل اور ڈیجیٹل براڈکاسٹ پرائیویٹ لمیٹڈ کے تعاون سے منعقدہ چار روزہ موبائل جرنلزم ٹریننگ میں خطاب کرتے ہوئے کیا۔ پروفیسر خالد سلطان نے کہا کہ ٹریننگ کا مقصد طلباء کو سوشل ایشوز پر تربیت دینا تھا۔ اس حوالے سے طلباء کو ٹریننگ کے دوران تکنیکی اور جدید آئیڈیاز سے متعلق تربیت دی گئی۔ ٹریننگ میں سو طلبا ء وطالبات نے حصہ لیا جن میں سرٹیفکیٹ بھی تقسیم کئے گئے۔سربراہ شعبہ ابلاغیات نمل یونیورسٹی نے کہا کہ جدید دور میں طلباء کا جدید ٹیکنالوجی اور سوشل میڈیا ایپس سے ہم آہنگ ہونا ضروری ہے۔جس کیلئے ڈی بی ٹی وی اہم کردار ادا کر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ موبائل جرنلزم میڈیا کا مستقبل ہے۔اس موقع پر چیف ایگزیکٹو آفیسر ڈی بی ٹی وی عامر جہانگیر نے کہا کہ موبائل صحافت طلباء طالبات کو اپنے آپ پر کام کرنے کے قابل بنائے گا۔ طلباء خود اپنی تخلیقی صلاحیتوں کو منظر عام پر لا سکیں گے۔انہوں نے کہا کہ طلباء کو نوکریوں کی بجائے اپنی کمپنیاں بنا کر میڈیا چینلز کے ساتھ کام کرنا چاہئے۔جنرل مینیجر ڈی بی ٹی وی بختاور محمود نے کہا کہ ہم جدید کاروبار کے دور میں ہیں اور حقیقت کو قبول کرتے ہیں۔آسان مشینوں کا استعمال ، کم وقت اور کم وسائل میں موبائل جرنلزم سیکھنا آنے والے وقت کا اہم ہتھیار ہو گا۔

image_pdfimage_print