Voice of Asia News

نسان کا رواں مالی سال میں گلوبل پیداوار 15فیصد تک کم کر دینے کا اعلان

ٹوکیو( وائس آف ایشیا ) نسان موٹرز نے رواں مالی سال کے دوران اپنی بیرون ملک کے لئے پیداوار 15فیصد تک کم کر دینے کا اعلان کیا ہے۔جاپان میںنیا مالی سال یکم اپریل سے شروع ہوا ہے،کار ساز ادارے نسان نے اعلان کیا ہے کہ وہ اس سال کے دوران اپنی گلوبل پروڈکشن کو 15 فیصد تک کم کر دیں گے جس کی وجہ نسان کاروں کی اوور سیز مارکیٹ بالخصوص امریکا میں سیل میں کمی آنا ہے۔نسان نے کہا ہے کہ وہ رواں مالی سال کے دوران 4لاکھ60 ہزار گاڑیاں بنائیں گے۔یاد رہے کہ نسان نے فرانسیسی کار ساز ادارے رینالٹ ایس اے کے ساتھ کار سازی میں الحاق کر رکھا ہے

image_pdfimage_print