Voice of Asia News

علی ظفر نے اپنی اہلیہ کی پہلی پینٹنگ انسٹاگرام پر شئیر کر دی

لاہور ( وائس آف ایشیا)پاکستانی گلوکار و اداکار علی ظفر نے اپنی اہلیہ عائشہ فضلی کی پہلی پینٹنگ انسٹاگرام پر شئیر کر دی۔ذرائع ابلاغ کے مطابق علی ظفر نے عائشہ کی پہلی پینٹنگ انسٹاگرام پر شئیر کرتے ہوئے بتایا کہ یہ پینٹنگ عائشہ کی سکینڈ ائیر کی اسائنمنٹ کی ہے جسے عائشہ نے بڑی مہارت سے بنایا ہے ،جبکہ اس کے جواب میں عائشہ نے انسٹاگرام پر علی ظفر اور اپنی بنائی گئی ایک پینٹنگ شئیر کی جس کے اوپر ’’آئی لو یو‘‘ لکھا ہو اہے۔انہوں نے کہا کہ ہر کوئی ہمیں بتاتا ہے کہ میں آپ کے لئے خوش قسمت ہوں لیکن در حقیقت آپ میرے لئے لکی ہیں،اور ا?پ سے محبت کرنے کی وجہ آپ کی ذہانت ، محنتی ہونا اور اپنے ارد گرد کی چیزوں کو بہتر کرنے کے لئے جدوجہد کرنا ہے۔ آپ کے ساتھ زندگی کا ہر دن گزارنا میرے لئے خوشی کا باعث ہے، جس کے لئے میں اپنے رب کی شکر گزار ہوں۔

image_pdfimage_print