Voice of Asia News

آرمی چیف نے نیشنل یونیورسٹی آف ٹیکنالوجی کا افتتاح کر دیا

راولپنڈی(وائس آف ایشیا)آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے نیشنل یونیورسٹی آف ٹیکنالوجی (این یو ٹی ای سی ایچ)کا افتتاح کر دیا ۔بدھ کو پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے نیشنل یونیورسٹی آف ٹیکنالوجی (این یو ٹی ای سی ایچ)کا افتتاح کر دیا ۔اس موقع پر جنرل قمر جاوید باجوہ نے یونیورسٹی انتظامیہ کو تعلیم کے اعلیٰ معیار کو برقرار رکھنے کا مشورہ دیا۔ انہوں نے یونیورسٹی کے کامیاب آغاز میں 2 سال کی مختصر مدت میں کردار اور مشکلات کی تعریف کی ۔آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے نیشنل یونیورسٹی آف ٹیکنالوجی (این یو ٹی ای سی ایچ) کے تصور’’یونیورسٹی آف انڈسٹری ‘‘کی تعریف بھی کی جیسا کہ نیچر پاکستان کے معاشی ترقی کیلئے صنعتی ماہرین کے لیڈر بنانے کیلئے تصور کرتا ہے،جنرل قمر جاوید باجوہ نے یونیورسٹی کی صنعت کے رابطوں کی مؤثر تخلیق کی بھی تعریف کی۔ انہوں نے راولپنڈی ، اسلام آباد کے مضافات میں اپنے مستقبل کے اہم کیمپس کی تعمیر میں نیچ کو مکمل حمایت کی یقین دہانی کرائی ،جس میں 30,000_50,000 طلباء کو داخل کیا جائیگا۔چیف آف آرمی اسٹاف نے تعمیراتی ٹیکنالوجی ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ (CTTI) کے احاطے کے اندر نٹچ کیلئے ابتدائی کیمپس قائم کرنے میں تعاون کیلئے ایف ڈبلیو او کی تعریف کی۔اس موقع پر لفٹینٹ جنرل (ر)خالد اصغر نے یونیورسٹی کے تعلیمی سرگرمیوں اور اسٹریٹجک تعلیمی منصوبہ کے بارے میں چیف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ کو آگاہ کیا۔

image_pdfimage_print