Voice of Asia News

امارات کے باسیوں کو پٹرول کے حوالے سے بُری خبر سُنا دی گئی

دُبئی(وائس آف ایشیا) متحدہ عرب امارات میں مقیم لوگوں کے لیے ایک بُری خبر یہ ہے کہ حکومت کی جانب سے پٹرول کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا گیا ہے۔ یہ مسلسل تیسرا مہینہ ہے جب پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھائی گئی ہیں۔ پٹرولیم ادارے کے مطابق مئی کے لیے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھا دی گئی ہیں۔یکم مئی 2019ءسے سُپر 98 کی فی لٹر قیمت 2.48 درہم ہو گی، جبکہ رواں ماہ سُپر 98 پٹرول کی قیمت 2.23 درہم ہے۔ اسی طرح سپیشل 95 کی قیمت جو رواں ماہ کے دوران2.11درہم ہے، مئی کے مہینے میں اس کی نئی قیمت 2.34 درہم فی لٹر ہو گی۔ ڈیزل کی قیمت میں بھی اضافہ ہو چکا ہے۔ رواں ماہ اپریل میں ڈیزل کی فی لٹر قیمت 2.49 ہے ، جو مئی کے مہینے کے دوران بڑھ کر 2.53 فی لٹر ہو گی۔ 

image_pdfimage_print