لندن (وائس آف ایشیا) برطانیہ میں گزشتہ 9 سال کے دوران 300 نرسوں نے خود کشی کی،ایک رپورٹ میںبرطانیہ میں نرسنگ کارکنوں کی خود کشیوں کے بڑھتے واقعات اور ان کے اسباب پر روشنی ڈالی گئی ‘ خود کشی کرنے والی نرسوں کے لواحقین خود کشی کے رحجان کو مسلسل کام کی تھکن اور نفسیاتی دباﺅ یا ڈپریشن قرار دیتے ہیں۔ اعدادو شمار کے مطابق گذشتہ 9 برسوں کے دوران مملکت میں 300 نرسوں نے خود کشی کرکے اپنی جان لے لی۔برطانوی میڈیا کے مطابق ملک میں نرسوں کی خود کشیوں کے بڑھتے واقعات کے تناظر میں شہریوں نے حکومت سے نرسنگ کورس کرنے والی لڑکیوں کی تربیت کے دوران ان کی ذہنی صحت پرخصوصی توجہ دینے کے لیے مزید اقدامات کا مطالبہ کیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق برطانیہ میں گذشتہ نو سال کے دوران تین سو نرسوںکی خود کشی کے اعدادو شمار حیران کن ہیں۔

