Voice of Asia News

مقامی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی فی تولہ قیمت میں700 روپے کمی

کراچی(وائس آف ایشیا) مقامی صرافہ مارکیٹوں میں 700 روپے کمی کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت 68 ہزار 300 روپے کی سطح پر پہنچ گئی۔ بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 14 ڈالر کی کمی سے 1272 ڈالرکی سطح پر پہنچنے کے بعد مقامی صرافہ مارکیٹوں میں جمعرات کوفی تولہ اور 10 گرام سونے کی قیمتوں میں بالترتیب 700 روپے اور 600 روپے کی کمی ہوگئی۔قیمتوں میں کمی کے نتیجے میں کراچی، حیدر آباد، سکھر،ملتان، فیصل آباد، لاہور، اسلام آباد، راولپنڈی، پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت کم ہو کر 68 ہزار 300 روپے اور فی 10 گرام سونے کی قیمت گھٹ کر58 ہزار 556 روپے ہوگئی۔

image_pdfimage_print