Voice of Asia News

جاپان میں کام کرنے والی ما ئو ں کا تناسب 70فیصد تک پہنچ گیا

ٹوکیو(وائس آف ایشیا)جاپانی حکومت کی طرف سے جاری کی گئی ایک رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ملک بھر میں کام کرنے والی ماں کی تعداد گزشتہ برس بلند ترین ریکارڈ سطح تک پہنچ گئی ہے۔ وزارت صحت کے گھرانوں کے سالانہ سروے میں انکشاف کیا گیا ہے کہ 18 سال سے کم عمر بچوں کی کام کرنے والی مائیں 70.8 فیصد ہیں جو 2016کے مقابلے میں 3.6 فیصد زیادہ ہے۔سروے کے مطابق تمام ماں میں کل وقتی ملازمت کرنے والی مائیں 30 فیصد سے کم ہیں۔ وزارت کے حکام کا کہنا ہے کہ وہ کام اور زندگی میں توازن کی خاطر کام کرنے والی ماں کے بچوں کی دیکھ بھال کے حق انتخاب میں وسعت لائیں گے۔

image_pdfimage_print
شیئرکریں
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •