Voice of Asia News

ہمارے دل تمام لاپتہ افراد کے اہل خانہ کے ساتھ دھڑکتے ہیں۔ ڈی جی آئی ایس پی آر

اسلام آباد( وائس آف ایشیا ) پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے ڈائیریکٹر میجر جنرل آصف غفور کا کہنا ہے کہ ہمارے دل تمام لاپتہ افراد کے اہل خانہ کے ساتھ دھڑکتے ہیں۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ہم ان خاندانوں کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں اور لاپتہ افراد کی تلاش کرنے کی کوششوں میں ان کے ہمراہ ہیں۔ہزاروں فوجی جوانوں نے اپنے ہم وطن پاکستانیوں کے تحفظ کے لیے جانیں قربان کیں۔کسی کو نقصان نہیں پہنچا سکتے۔اس کے ساتھ ہی انہوں نے یہ بھی تائید کی کہ کسی کو بھی کسی بھی طرح اس معاملے کو خراب نہ کرنے دیا جائے۔واضح رہے لاپتہ افراد کے لئے قائم قومی کمیشن نے 30 اپریل 2019ء تک 3793کیسز نمٹا دیئے ہیں ۔لاپتہ افراد کے لئے قائم قومی کمیشن کے چیئرمین جسٹس جاوید اقبال کی ذاتی کوششوں کے نتیجہ میں یہ نمایاں کامیابی حاصل ہوئی۔لاپتہ افراد کے انکوائری کمیشن کے سیکرٹری فرید احمد خان کی جانب سے جاری کی گئی رپورٹ کے مطابق اپریل2019 کے دوران 136 کیس موصول ہوئے ۔جس کے بعد جبری طور پر لاپتہ ہونے والے افراد سے متعلق کیسز کی تعداد مجموعی طورپر 6051 ہو گئی جن میں سے لاپتہ افراد کے لئے قائم قومی کمیشن نے 30اپریل 2019ء تک 3793کیسز نمٹا دیئے۔ لاپتہ افراد کے انکوائری کمیشن نے اپریل 2019کے مہینے میں715 سماعتیں کیں جن میں سے اسلام آباد میں 289 سماعتیں، لاہور میں 54 سماعتیں، کراچی میں 172 سماعتیں، کوئٹہ70 سماعتیںاور پشاورمیں130 سماعتیںکی گئیں۔لاپتہ افراد کے لئے قائم قومی میشن کے چیئرمین جسٹس جاوید اقبال اور دیگر ممبران نے 30 اپریل 2019ء تک3793 لاپتہ افراد کے کیسز نمٹا دیئے۔ایک رپورٹ ے مطابق اس سارے عمل کے دوران کمیشن کے چیئرمین جسٹس جاوید اقبال اور دیگر ممبران نے نہ صرف لاپتہ افرد کی فیملی کا مؤقف ذاتی طور پر سنا بلکہ ان کی جلد بازیابی کیلئے بھی بھرپور کوششیں کیں۔ لاپتہ افراد کے عزیز و اقارب نے بھی کمیشن کے سربراہ جسٹس جاوید اقبال کی گرانقدر کوششوں کو سراہا۔

image_pdfimage_print