Voice of Asia News

آرمی چیف سے جاپانی سفیر کی ملاقات

اسلام آباد( وائس آف ایشیا ) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے جاپانی سفیر کنی نوری متسودا کی ملاقات ہوئی، ملاقات میں دونوں ممالک کے مثالی تعلقات کو مزید وسعت دینے کے عزم کا اظہار بھی کیا گیا۔تفصیلات کے مطابق پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کا کہنا ہے کہ پاکستان کے لیے نئے جاپانی سفیر کنی نوری متسودا نے جی ایچ کیو راولپنڈی کا دورہ کیا۔ اس موقع پر آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ان کی ملاقات ہوئی۔آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں باہمی دلچسپی اور علاقائی سیکیورٹی سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ جاپانی سفیر نے خطے میں کشیدہ فضا کو کم کرنے کے لیے پاکستانی کوششوں کی تعریف کی۔ملاقات میں دونوں ممالک کے مثالی تعلقات کو مزید وسعت دینے کے عزم کا اظہار بھی کیا گیا۔اس سے قبل جاپانی سفیر نے وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری سے بھی ملاقات کی تھی جس میں ٹیکنالوجی کے شعبے میں تعاون پر بات چیت کی گئی۔فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ ہم پاکستان جاپان تعلقات مزید مضبوط بنانے کے خواہاں ہیں، پاکستان کی متعارف کردہ نیو الیکٹرانک ویزا پالیسی میں جاپان بھی شامل ہے۔ان کا کہنا تھا کہ پاکستان سرمایہ کاری کے لیے پر کشش ملک ہے۔ جاپان ٹیکنالوجی کے لحاظ سے دنیا میں اپنا ایک مقام رکھتا ہے۔

image_pdfimage_print